025surah
翻译者
بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد) (修改)
古兰经信息

۟ۙ

بڑی بابرکت ہے وہ ہستی جس نے الفرقان نازل فرمایا اپنے بندے پر تاکہ وہ ﷺ ہو تمام جہان والوں کے لیے خبردار کرنے والا
۟
وہ ہستی جس کے لیے ہے بادشاہی آسمانوں کی اور زمین کی اور جس نے کسی کو اپنی اولاد نہیں بنایا اور نہ ہی اس کا کوئی شریک ہے حکومت (کے اختیارات) میں اور اسی نے ہر شے کو پیدا کیا اور پھر اس کے لیے ایک اندازہ مقررہ کیا
۟
اور انہوں نے اس کے سوا ایسے معبود بنالیے ہیں جو کچھ بھی تخلیق نہیں کرتے بلکہ وہ خود مخلوق ہیں اور وہ اختیار نہیں رکھتے خود اپنے بارے میں بھی کسی نقصان یا نفع کا اور نہ ہی انہیں اختیار ہے موت کا نہ زندگی کا اور نہ جی اٹھنے کا
۟ۚۛ
اور کافر کہتے ہیں کہ یہ (قرآن) بس ایک من گھڑت چیز ہے جس کو اس شخص نے خود گھڑ لیا ہے اور اس کی مدد کی ہے اس پر کچھ اور لوگوں نے یہ لوگ ظلم اور جھوٹ پر کمر بستہ ہوگئے ہیں
۟
اور کہتے ہیں کہ یہ پرانے لوگوں کے قصے ہیں جو اس نے کسی سے لکھوالیے ہیں پھر یہ املا کرائی جاتی ہیں اس کو صبح وشام
۟
آپ ﷺ کہہ دیجیے کہ اس کو اس نے نازل کیا ہے جو آسمانوں اور زمین کی ہر چھپی ہوئی چیز کو جانتا ہے یقیناً وہ بہت بخشنے والا بہت رحم کرنے والا ہے
۟ۙ
اور وہ کہتے ہیں یہ کیسا رسول ہے جو کھانا بھی کھاتا ہے اور بازاروں میں چلتا پھرتا بھی ہے کیوں نہیں اتارا گیا اس پر کوئی فرشتہ کہ وہ اس کے ساتھ ہو کر ڈرانے والا ہوتا
۟
یا اتارا جاتا اس پر کوئی خزانہ یا اس کے لیے کوئی باغ ہوتا جس میں سے یہ کھاتا پیتا اور ان ظالموں نے تو یہ تک کہا کہ تم لوگ صرف ایک سحر زدہ شخص کی پیروی کر رہے ہو
۟۠
دیکھئے ! یہ آپ ﷺ کے لیے کیسی کیسی مثالیں بیان کر رہے ہیں تو یہ لوگ گمراہ ہوگئے ہیں اب یہ سیدھے رستے پر نہیں آسکتے
Notes placeholders