پاک ہے وہ ذات جو لے گئی راتوں رات اپنے بندے کو مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ (دُور کی مسجد) تک جس کے ماحول کو ہم نے بابرکت بنایا تاکہ ہم دکھائیں اس (بندے محمد) کو اپنی نشانیاں۔ یقیناً وہی ہے سب کچھ سننے والا دیکھنے والا
پھر جب ان دونوں میں سے پہلے وعدے کا وقت آگیا تو ہم نے تم پر مسلط کردیے اپنے سخت جنگجو بندے تو وہ تمہاری آبادیوں میں گھس گئے اور (یوں ہمارا) جو وعدہ تھا وہ پورا ہو کر رہا
اگر تم نے کوئی بھلائی کی تو خود اپنے ہی لیے کی اور اگر کوئی برائی کمائی تو وہ بھی اپنے ہی لیے کمائی پھر جب دوسرے وعدے کا وقت آیا تاکہ وہ تمہارے چہرے بگاڑ دیں اور وہ داخل ہوجائیں مسجد میں جیسے کہ داخل ہوئے تھے پہلی مرتبہ اور تباہ و برباد کر کے رکھ دیں (ہر اس شے کو) جس کے اوپر بھی انہیں قبضہ حاصل ہوجائے