اور اللہ ہی ہے جو ہوائوں کو بھیجتا ہے پھر وہ اٹھا لیتی ہیں بادلوں کو پھر ہم ہانک دیتے ہیں اس (بادل) کو ایک ُ مردہ زمین کی طرف پھر ہم اس سے اس زمین کو زندہ کردیتے ہیں اس کے مردہ ہوجانے کے بعد } اسی طرح سے ہوگا (تمہارا) اٹھایا جانا بھی۔
جو کوئی عزت کا طالب ہے تو (وہ جان لے کہ) عزت سب کی سب اللہ کے پاس ہے اسی کی طرف اٹھتی ہیں اچھی باتیں اور عمل ِصالح اسے اوپر اٹھاتا ہے اور جو لوگ بری سازشیں کر رہے ہیں ان کے لیے سخت سزا ہوگی۔ } اور ان کی سازشیں ناکام ہو کر رہ جائیں گی۔
اور وہ اللہ ہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا پھر نطفے سے پھر تمہیں جوڑے جوڑے بنا دیا اور نہ ہی کسی مادہ کو کوئی حمل ہوتا ہے اور نہ ہی وہ جنتی ہے مگر یہ اس کے علم میں ہوتا ہے اور کسی عمر والے کو عمر نہیں دی جاتی اور نہ ہی کسی کی عمر میں کمی کی جاتی ہے مگر یہ سب ایک کتاب میں (لکھا ہوا) ہے } یقینا یہ اللہ پر بہت آسان ہے۔
اور دو سمندر ایک جیسے نہیں ہیں یہ میٹھا ہے فرحت بخش اس کا پینا خوشگوار ہے اور یہ کھاری ہے سخت کڑوا اور ان سب سے تم کھاتے ہو تازہ گوشت اور (دونوں سے ہی) تم نکالتے ہو زیورات جنہیں تم پہنتے ہو اور تم دیکھتے ہوکشتیوں کو کہ چلتی ہیں (اس کے سینے کو) چیرتے ہوئے تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو اور تاکہ تم شکر اداکرو