073surah
ترجمہ بذریعہ
بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد) (تبدیلی)
سورہ معلومات

۟ۙ

اے کمبل میں لپٹ کر لیٹنے والے ﷺ !
۟ۙ
آپ کھڑے رہا کریں رات کو (نماز میں) سوائے اس کے تھوڑے سے حصے کے۔
۟ۙ
(یعنی) اس کا آدھا یا اس سے تھوڑا کم کر لیجیے۔
۟ؕ
یا اس پر تھوڑا بڑھا لیں اور ٹھہر ٹھہر کر قرآن پڑھتے جایئے۔
۟
ہم عنقریب آپ ﷺ پر ایک بھاری بات ڈالنے والے ہیں۔
۟ؕ
یقینا رات کا جاگنا بہت موثر ہے نفس کو زیر کرنے کے لیے اور بات کو زیادہ درست رکھنے والا ہے۔
۟ؕ
یقینا دن کے اوقات میں تو آپ ﷺ کے لیے بڑی مصروفیات ہیں۔
۟ؕ
اور آپ ﷺ اپنے رب کے نام کا ذکر کیا کریں اور ہر طرف سے کٹ کر بس اسی کے ہو رہیں۔
۟
وہ رب ہے مشرق کا بھی اور مغرب کا بھی اس کے سوا کوئی معبود نہیں بس آپ اسی کو بنا لیجیے اپناکارساز۔
۟
اور جو کچھ یہ لوگ کہہ رہے ہیں اس پر صبر کیجیے اور ان کو چھوڑ دیجیے بڑی خوبصورتی سے کنارہ کشی کرتے ہوئے۔
۟
آپ مجھے اور ان جھٹلانے والوں کو چھوڑ دیں جو بڑی نعمتوں سے نوازے گئے ہیں اور ابھی آپ انہیں تھوڑی سی مہلت دیں۔
۟ۙ
ہمارے پاس ان کے لیے بھاری بیڑیاں اور بھڑکتی آگ ہے۔
۟ۗ
اور وہ کھانا جو حلق میں اٹک جائے گا اور دردناک عذاب ہے۔
۟
جس دن کہ زمین اور پہاڑ لرزنے لگیں گے اور پہاڑ ریت کے بکھرتے تودے بن جائیں گے۔
۟ؕ
(اے لوگو !) ہم نے تمہاری طرف ایک رسول ﷺ بھیج دیا ہے تم پر گواہ بنا کر۔ جیسے کہ ہم نے بھیجا تھا فرعون کی طرف بھی ایک رسول۔
۟
پس فرعون نے نافرمانی کی ہمارے رسول ؑ کی تو ہم نے پکڑ لیا اس کو بڑے وبال والی پکڑ۔
۟ۗۖ
اب اگر تم کفر کرو گے تو تم کیسے بچ جائو گے اس دن جو بچوں کو بوڑھا کر دے گا
۟
آسمان اس سے پھٹ پڑنے والا ہے اس کا وعدہ پورا ہو کر رہے گا۔
۟۠
یقینا یہ ایک یاددہانی ہے۔ تو جو کوئی بھی چاہے وہ اپنے رب کی طرف راستہ اختیار کرلے۔
Notes placeholders