090surah
ترجمہ بذریعہ
بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد) (تبدیلی)
سورہ معلومات

۟ۙ

نہیں ! میں قسم کھاتا ہوں اس شہر کی۔
۟ۙ
اور (اے نبی ﷺ !) آپ حلال کرلیے گئے ہیں اس شہر میں۔
۟ۙ
اور قسم ہے والد کی اور اولاد کی۔
۟ؕ
بیشک ہم نے انسان کو پیدا ہی محنت اور مشقت میں کیا ہے۔
۟ۘ
کیا یہ سمجھتا ہے کہ اس کے اوپر کوئی قابو نہیں پاسکے گا ؟
۟ؕ
کہتا ہے میں نے تو ڈھیروں مال خرچ کر ڈالا۔
۟ؕ
کیا اس کا گمان ہے کہ اسے کسی نے دیکھا نہیں ؟
۟ۙ
کیا ہم نے اس کو دو آنکھیں نہیں دیں ؟
۟ۙ
اور ایک زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیے) ؟
۟ۚ
اور ہم نے اس کو راہ دکھلا دی دو گھاٹیوں کی۔
۟ؗۖ
لیکن وہ گھاٹی کو عبور نہ کرسکا۔
۟ؕ
اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ گھاٹی کون سی ہے ؟
۟ۙ
کسی گردن کا چھڑا دینا۔
۟ۙ
یا کھانا کھلا دینا بھوک کے دن میں۔
۟ۙ
اس یتیم کو جو قرابت دار بھی ہے۔
۟ؕ
یا اس محتاج کو جو مٹی میں رُل رہا ہے۔
۟ؕ
پھر وہ شامل ہو ان لوگوں میں جو ایمان لائے اور جنہوں نے باہم ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کی اور باہم ایک دوسرے کو ہمدردی کی نصیحت کی۔
Notes placeholders