077surah
ترجمہ بذریعہ
بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد) (تبدیلی)
سورہ معلومات

۟ۙ

قسم ہے ان ہوائوں کی جو چلائی جاتی ہیں بڑی آہستگی سے۔
۟ۙ
پھر تیز و تند جھکڑ ّکی صورت میں چلتی ہیں۔
۟ۙ
اور ان ہوائوں کی قسم جو (بادلوں کو) پھیلا دیتی ہیں۔
۟ۙ
پھر تقسیم کرتی ہیں جدا جدا۔
۟ۙ
پھر قسم ہے ان (فرشتوں) کی جو ذکر کا القاء کرتے ہیں۔
۟ۙ
عذر کے طور پر یا خبردار کرنے کے لیے۔
۟ؕ
جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے وہ واقع ہو کر رہے گی۔
۟ۙ
پس جب ستارے مٹا دیے جائیں گے۔
۟ۙ
اور جب آسمان میں شگاف پڑجائیں گے۔
۟ۙ
اور جب پہاڑ (ریت بنا کر) اُڑا دیے جائیں گے۔
۟ؕ
اور جب رسولوں ؑ (کے کھڑے ہونے) کا وقت آپہنچے گا۔
۟ؕ
(یہ معاملہ) کس دن کے لیے موخر کیا گیا ہے ؟
۟ۚ
فیصلے کے دن کے لیے۔
۟ؕ
اور تم لوگ کیا سمجھتے ہو کہ فیصلے کا دن کیا ہے ؟
۟
(ہلاکت اور) بربادی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے۔
۟ؕ
کیا ہم نے پہلوں کو ہلاک نہیں کیا ؟
۟
پھر ہم ان کے پیچھے لگاتے رہے بعد میں آنے والوں کو۔
۟
اسی طرح ہم کرتے رہے ہیں مجرموں کے ساتھ۔
۟
(ہلاکت اور) بربادی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے۔
۟ۙ
کیا ہم نے تمہیں حقیر پانی سے پیدا نہیں کیا ؟
۟ۙ
پھر ہم نے اس (نطفے) کو رکھ دیا ایک محفوظ مقام میں۔
Notes placeholders