076surah
ترجمہ بذریعہ
بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد) (تبدیلی)
سورہ معلومات

۟

کیا انسان پر اس زمانے میں ایک ایسا وقت بھی گزرا ہے جبکہ وہ کوئی قابل ذکر شے نہ تھا ؟
۟
ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے ملے جلے نطفے سے ہم اس کو الٹتے پلٹتے رہے پھر ہم نے اس کو بنا دیا سننے والا دیکھنے والا۔
۟
ہم نے اس کو راہ سجھا دی اب چاہے تو وہ شکر گزار بن کر رہے چاہے ناشکرا ہوکر۔
۟
یقینا کافروں کے لیے ہم نے تیار کر رکھی ہیں زنجیریں اور طوق اور دہکتی ہوئی آگ۔
۟ۚ
یقینا نیکوکار بندے ایسی شراب کے جام نوش کریں گے جس میں کافور کی ملونی ہوگی۔
Notes placeholders