062surah
ترجمہ بذریعہ
بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد) (تبدیلی)
سورہ معلومات

۟

تسبیح کرتی ہے اللہ کی ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے جو بادشاہ ہے (ہر عیب سے) پاک ہے بہت زبردست ہے بہت حکمت والا ہے۔
۟ۙ
وہی تو ہے جس نے اٹھایا امیین میں ایک رسول ان ہی میں سے جو ان کو پڑھ کر سناتا ہے اس کی آیات اور ان کا تزکیہ کرتا ہے اور انہیں تعلیم دیتا ہے کتاب و حکمت کی۔ اور یقینا اس سے پہلے تو وہ کھلی گمراہی میں تھے۔
۟
اور ان ہی میں سے ان دوسرے لوگوں میں بھی جو ابھی ان میں شامل نہیں ہوئے۔ اور وہ بہت زبردست ہے کمال حکمت والا ہے۔
۟
یہ اللہ کا فضل ہے وہ دیتا ہے جسے چاہتا ہے۔ اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔
۟
مثال ان لوگوں کی جو حامل تورات بنائے گئے پھر وہ اس کے حامل ثابت نہ ہوئے اس گدھے کی سی (مثال) ہے جو اٹھائے ہوئے ہو کتابوں کا بوجھ۔ بہت بری مثال ہے اس قوم کی جنہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلایا۔ اور اللہ ایسے ظالموں کو (زبردستی) ہدایت نہیں دیتا۔
Notes placeholders