100surah
ترجمہ بذریعہ
بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد) (تبدیلی)
سورہ معلومات

۟ۙ

قسم ہے ان گھوڑوں کی جو دوڑتے ہیں ہانپتے ہوئے۔
۟ۙ
پھر وہ ُ سم مار کر چنگاریاں نکالتے ہیں۔
۟ۙ
پھر وہ علی الصبح غارت گری کرتے ہیں۔
۟ۙ
پھر وہ اس سے گرد اڑاتے ہوئے جاتے ہیں۔
۟ۙ
پھر اس کے ساتھ وہ (دشمن کی) جمعیت کے اندر گھس جاتے ہیں۔
۟ۚ
یقیناانسان اپنے رب کا بہت ہی ناشکرا ہے۔
۟ۚ
اور وہ خود اس پر گواہ ہے۔
۟ؕ
اور وہ مال و دولت کی محبت میں بہت شدید ہے۔
۟ۙ
تو کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا جب نکال لیا جائے گا وہ سب کچھ جو قبروں میں ہے۔
۟ۙ
اور ظاہر کردیا جائے گا جو کچھ سینوں میں ہے۔
۟۠
یقینا ان کا رب اس دن ان سے پوری طرح باخبر ہوگا۔
Notes placeholders