081surah
ترجمہ بذریعہ
بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد) (تبدیلی)
سورہ معلومات

۟

جب سورج لپیٹ لیاجائے گا۔
۟
اور جب ستارے ماند پڑجائیں گے۔
۟
اور جب پہاڑ چلادیے جائیں گے۔
۟
اور جب گابھن اونٹنیاں چھٹی پھریں گی۔
۟
اور جب وحشی جانور جمع کردیے جائیں گے۔
۟
اور جب سمندر دہکا دیے جائیں گے۔
۟
اور جب جانوں کے جوڑ ملائے جائیں گے۔
۟
اور جب زندہ دفن کی گئی لڑکی سے پوچھا جائے گا۔
۟ۚ
کہ وہ کس گناہ کی پاداش میں قتل کی گئی تھی ؟
۟
اور جب اعمال نامے کھول دیے جائیں گے۔
۟
اور جب آسمان کی کھال اتار لی جائے گی۔
۟
اور جب جہنم دہکائی جائے گی۔
۟
اور جب جنت قریب لے آئی جائے گی۔
۟ؕ
(اُس دن) ہر جان جان لے گی کہ اس نے کیا کچھ حاضر کیا ہے۔
۟ۙ
تو نہیں ! میں قسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹنے والے چلنے والے
۟ۙ
اور چھپ جانے والے ستاروں کی۔
۟ۙ
قسم ہے رات کی جب وہ روانہ ہونے لگے۔
۟ۙ
اور صبح کی جب وہ سانس لے۔
۟ۙ
یقینا یہ (قرآن) ایک بہت باعزت پیغامبر کا قول ہے۔
۟ۙ
جو (جبرائیل) بہت قوت والا ہے صاحب ِعرش کے نزدیک بلند مرتبہ ہے۔
۟ؕ
جس کی اطاعت کی جاتی ہے اور وہ امانت دار بھی ہے۔
۟ۚ
اور تمہارے یہ ساتھی (محمد ﷺ کوئی مجنون نہیں ہیں۔
۟ۚ
اور انہوں نے دیکھا ہے اس کو کھلے افق پر۔
۟ۚ
اور وہ غیب کے معاملے میں حریص یا بخیل نہیں ہیں۔
۟ۙ
اور یہ کسی شیطانِ مردود کا قول نہیں ہے۔
۟ؕ
تو تم کدھر چلے جا رہے ہو ؟
۟ۙ
نہیں ہے یہ مگر تمام جہان والوں کے لیے ایک یاد دہانی۔
۟ؕ
ہر اس شخص کے لیے جو تم میں سے سیدھے راستے پر چلنا چاہے۔
۟۠
اور تمہارے چاہے بھی کچھ نہیں ہوسکتا جب تک کہ اللہ نہ چاہے جو تمام جہانوں کا ربّ ہے۔
Notes placeholders