085surah
ترجمہ بذریعہ
بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد) (تبدیلی)
سورہ معلومات

۟ۙ

قسم ہے آسمان کی جو برجوں والا ہے۔
۟ۙ
اور قسم ہے اس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے۔
۟ؕ
اور قسم ہے حاضر ہونے والے کی اور اس کی جس کے پاس حاضر ہوا جائے۔
۟ۙ
ہلاک ہوگئے وہ کھائیوں والے۔
۟ۙ
وہ آگ جو بڑی ایندھن والی تھی۔
۟ۙ
جبکہ وہ اس (کے کناروں) پر بیٹھے ہوئے تھے۔
۟ؕ
اور مومنین کے ساتھ وہ جو کچھ کر رہے تھے خود اس کا نظارہ بھی کر رہے تھے۔
۟ۙ
اور وہ نہیں انتقام لے رہے تھے ان سے مگر اس لیے کہ وہ ایمان لے آئے تھے اللہ پر جو زبردست ہے اور اپنی ذات میں خود ستودہ صفات ہے۔
۟ؕ
جس کے لیے بادشاہی ہے آسمانوں کی اور زمین کی۔ اور اللہ تو ہرچیز پر خود گواہ ہے۔
Notes placeholders