093surah
ترجمہ بذریعہ
بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد) (تبدیلی)
سورہ معلومات

۟ۙ

قسم ہے دھوپ چڑھنے کے وقت کی۔
۟ۙ
قسم ہے رات کی جبکہ وہ سکون کے ساتھ چھا جائے۔
۟ؕ
آپ ﷺ کے رب نے آپ کو رخصت نہیں کیا اور نہ ہی وہ آپ ﷺ سے ناراض ہوا ہے۔
۟ؕ
اور یقینا بعد کا وقت آپ کے لیے بہتر ہوگا پہلے سے۔
۟ؕ
اور عنقریب آپ ﷺ کا رب آپ ﷺ کو اتنا کچھ عطا فرمائے گا کہ آپ ﷺ راضی ہوجائیں گے۔
۪۟
کیا اس نے نہیں پایا آپ کو یتیم پھر پناہ دی !
۪۟
اور آپ ﷺ کو تلاش حقیقت میں سرگرداں پایا تو ہدایت دی !
۟ؕ
اور اس نے آپ ﷺ کو تنگ دست پایا تو غنی کردیا !
۟ؕ
تو آپ ﷺ کسی یتیم پر سختی نہ کریں۔
۟ؕ
اور آپ ﷺ کسی سائل کو نہ جھڑکیں۔
۟۠
اور اپنے رب کی نعمت کا بیان کریں۔
Notes placeholders