091surah
ترجمہ بذریعہ
بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد) (تبدیلی)
سورہ معلومات

۟

قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ کی۔
۟
اور قسم ہے چاند کی جبکہ وہ اس کے پیچھے آتا ہے۔
۟
اور قسم ہے دن کی جب وہ اس (سورج) کو روشن کردیتا ہے۔
۟
اور قسم ہے رات کی جب وہ اس (سورج) کو ڈھانپ لیتی ہے۔
۟
اور قسم ہے آسمان کی اور جیسا کہ اسے بنایا۔
۟
اور قسم ہے زمین کی اور جیسا کہ اسے بچھا دیا۔
۟
اور قسم ہے نفس انسانی کی اور جیسا کہ اس کو سنوارا۔
۟
پس اس کے اندر نیکی اور بدی کا علم الہام کردیا۔
۟
یقینا کامیاب ہوگیا جس نے اس (نفس) کو پاک کرلیا۔
۟ؕ
اور ناکام ہوگیا جس نے اسے مٹی میں دفن کردیا۔
۟
قومِ ثمود نے بھی جھٹلایا تھا اپنی سرکشی کے باعث۔
۟
جب اٹھ کھڑا ہوا ان کا سب سے شقی انسان۔ م
۟ؕ
تو اللہ کے رسول نے ان سے کہا کہ (خبردار !) یہ اللہ کی اونٹنی ہے اور یہ اس کے پانی پینے کا دن ہے۔
۟
تو انہوں نے اس کو جھٹلا دیا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں۔ تو الٹ دیا ان پر عذاب ان کے رب نے ان کے گناہ کی پاداش میں اور سب کو برابر کردیا۔
۟۠
اور وہ اس کے انجام سے نہیں ڈرتا۔
Notes placeholders