059surah
ترجمہ بذریعہ
بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد) (تبدیلی)
سورہ معلومات

۟

تسبیح کرتی ہے اللہ کی ہر وہ شے جو آسمان میں ہے اور ہر وہ شے جو زمین میں ہے۔ اور وہ زبردست ہے کمال حکمت والا
۟
وہی ہے جس نے نکال باہر کیا ان کافروں کو جو اہل کتاب میں سے تھے ان کے گھروں سے پہلے جمع ہونے کے وقت (اے مسلمانو !) تمہیں یہ گمان نہیں تھا کہ وہ (اتنی آسانی سے) نکل جائیں گے اور وہ بھی سمجھتے تھے کہ ان کے قلعے انہیں اللہ (کی پکڑ) سے بچا لیں گے تو اللہ نے ان پر حملہ کیا وہاں سے جہاں سے انہیں گمان بھی نہ تھا اور ان کے دلوں میں اس نے رعب ڈال دیا وہ برباد کر رہے تھے اپنے گھروں کو خود اپنے ہاتھوں سے بھی اور اہل ایمان کے ہاتھوں سے بھی پس عبرت حاصل کرو اے آنکھیں رکھنے والو !
۟
اور اگر اللہ نے پہلے سے نہ لکھ دیا ہوتا ان پر جلاوطن ہونا تو انہیں سخت عذاب دیتا دنیوی زندگی میں اور آخرت میں ان کے لیے آگ کا عذاب ہے۔
۟
یہ اس لیے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی مخالفت کی اور جو اللہ کی مخالفت پر کمرکس لے تو (سمجھ لو کہ) اللہ سزا دینے میں بہت سخت ہے۔
Notes placeholders