052surah
ترجمہ بذریعہ
بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد) (تبدیلی)
سورہ معلومات

۟ۙ

قسم ہے طور کی۔
۟ۙ
اور اس کتاب کی قسم جو لکھی ہوئی ہے۔
۟ۙ
کشادہ ورق میں۔
۟ۙ
اور قسم ہے آباد گھر کی۔
۟ۙ
اور قسم ہے اونچی چھت کی۔
۟ۙ
اور قسم ہے ابلتے ہوئے سمندر کی۔
۟ۙ
تیرے رب کا عذاب یقینا واقع ہو کر رہے گا۔
۟ۙ
اسے کوئی روکنے والا نہ ہوگا۔
۟ۙ
جس روز کہ آسمان بری طرح لرزے گا۔
۟ؕ
اور پہاڑ چل رہے ہوں گے جیسے چلا جاتا ہے۔
۟ۙ
پس ہلاکت و بربادی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے۔
۟ۘ
وہ لوگ جو خوش گپیوں میں مصروف کھیل رہے ہیں۔
۟ؕ
جس دن ان کو دھکے دے دے کر جہنم کی طرف دھکیلاجائے گا۔
۟
اور کہا جائے گا) یہ ہے وہ آگ جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔
۟ۚ
کیا یہ جادو ہے یا تم دیکھ نہیں رہے ہو ؟
۟
اب داخل ہو جائو اس میں تم خواہ صبر کرو یا نہ کرو اب تمہارے حق میں برابر ہے۔ تمہیں بدلے میں وہی کچھ تو مل رہا ہے جو کچھ تم عمل کیا کرتے تھے۔
۟ۙ
یقینا متقی لوگ باغات میں اور نعمتوں میں ہوں گے۔
۟
وہ مزے کر رہے ہوں گے ان نعمتوں کے ساتھ جو ان کے رب نے انہیں عطا کی ہوں گی۔ اور بچا لے گا انہیں ان کا ربّ جہنم کے عذاب سے۔
۟ۙ
اور کھائو پیو رچتا پچتا اُن اعمال کا صلہ جو تم کرتے رہے ہو۔
Notes placeholders