053surah
ترجمہ بذریعہ
بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد) (تبدیلی)
سورہ معلومات

۟ۙ

قسم ہے ستارے کی جبکہ وہ گرتا ہے۔
۟ۚ
اے لوگو !) تمہارے یہ ساتھی نہ تو بھٹکے ہیں اور نہ ہی بہکے ہیں۔
۟ؕ
اور یہ (جو کچھ کہہ رہے ہیں) اپنی خواہش نفس سے نہیں کہہ رہے ہیں۔
۟ۙ
یہ تو صرف وحی ہے جو ان کی طرف کی جاتی ہے۔
۟ۙ
انہیں سکھایا ہے اس نے جو زبردست قوت والا ہے۔
۟ۙ
جو بڑا زور آور ہے۔ وہ سیدھا ہوا۔
۟ؕ
اور وہ افق اعلیٰ پر تھا۔
۟ۙ
پھر وہ قریب آیا اور جھک پڑا۔
۟ۚ
بس دو کمانوں کے برابر (فاصلہ رہ گیا) یا اس سے بھی قریب۔
۟ؕ
پھر اس نے وحی کی اللہ کے بندے کی طرف جو وحی کی۔
۟
جو کچھ انہوں نے دیکھا ان کے دل و دماغ نے اسے جھٹلایا نہیں۔
۟
تو کیا تم اس سے جھگڑتے ہو اس چیز پر جسے وہ دیکھتا ہے
۟ۙ
اور انہوں نے تو اس کو ایک مرتبہ اور بھی اترتے دیکھا ہے۔
۟
سدرۃ المنتہیٰ کے پاس۔
۟ؕ
جنت الماویٰ بھی اس کے پاس ہی ہے۔
۟ۙ
جبکہ چھائے ہوئے تھا سدرہ پر جو چھائے ہوئے تھا۔
۟
اس وقت محمد ﷺ کی) آنکھ نہ تو کج ہوئی اور نہ ہی حد سے بڑھی۔
۟
انہوں نے اپنے رب کی عظیم ترین آیات کو دیکھا۔
Notes placeholders