102surah
ترجمہ بذریعہ
بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد) (تبدیلی)
سورہ معلومات

۟ۙ

تمہیں غافل کیے رکھا ہے بہتات کی طلب نے !
۟ؕ
یہاں تک کہ تم قبروں کو پہنچ جاتے ہو۔
۟ۙ
کوئی بات نہیں ! بہت جلد تمہیں معلوم ہوجائے گا۔
۟ؕ
پھر کوئی بات نہیں ! بہت جلد تمہیں معلوم ہوجائے گا۔
۟ؕ
کوئی بات نہیں ! کاش کہ تم علم یقین کے ساتھ جان جاتے !
۟ۙ
تم جہنم کو دیکھ کر رہو گے۔
۟ۙ
پھر تم اس کو عین الیقین کے ساتھ دیکھو گے۔
۟۠
پھر اس دن تم سے ضرور پوچھا جائے گا نعمتوں کے بارے میں۔
Notes placeholders