109surah
ترجمہ بذریعہ
بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد) (تبدیلی)
سورہ معلومات

۟ۙ

(اے نبی ﷺ آپ کہہ دیجیے کہ اے کافرو !
۟ۙ
میں ان کو ہرگز نہیں پوجتا جن کو تم پوجتے ہو۔
۟ۚ
اور نہ تم پوجنے والے ہو اسے جسے میں پوجتا ہوں۔
۟ۙ
اور نہ ہی میں آئندہ کبھی پوجنے والا ہوں ان کو جن کی تم پرستش کر رہے ہو۔
۟ؕ
اور نہ تم پوجنے والے ہو اس کو جس کو میں پوج رہا ہوں۔
۟۠
اب تمہارے لیے تمہارا دین اور میرے لیے میرا دین۔
Notes placeholders