۟

یقینا جہنم گھات میں ہے۔
۟ۙ
وہ ٹھکانہ ہے سرکش لوگوں کا۔
۟ۚ
وہ رہیں گے اس میں قرن ہا قرن۔
۟ۙ
وہ نہیں چکھیں گے اس میں کوئی ٹھنڈی شے اور نہ کوئی مشروب۔
۟ۙ
سوائے کھولتے ہوئے پانی اور بہتی ہوئی پیپ کے۔
۟ؕ
بدلہ (ان کے اعمال کا) پورا پورا۔
۟ۙ
یہ لوگ کسی حساب کتاب کی کوئی توقع نہیں رکھتے تھے۔
۟ؕ
اور انہوں نے جھٹلا دیا تھا ہماری آیات کو دھڑلے ّکے ساتھ۔
۟ۙ
اور ہم نے تو ہرچیز کو گن گن کر لکھ رکھا ہے۔
۟۠
تو اب چکھو ! ہم ہرگز اضافہ نہیں کریں گے تمہارے لیے مگر عذاب ہی میں۔
Notes placeholders