۟

اور (اے نبی ﷺ !) ہم نے نہیں بھیجا ہے آپ کو مگر تمام جہان والوں کے لیے رحمت بنا کر
۟
(اے نبی ﷺ !) آپ ان کو بتائیے کہ میری طرف تو یہی وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا معبود بس ایک ہی معبود ہے تو کیا تم (اس کی) فرمانبرداری اختیار کرتے ہو
۟
پھر اگر یہ لوگ منہ موڑ لیں تو کہہ دیجیے کہ میں نے تو تم سب کو یکساں طور پر خبردار کردیا ہے اور میں نہیں جانتا کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے وہ قریب ہے یا دور
۟
یقیناً وہی جانتا ہے بلند آواز سے کہی گئی بات کو بھی اور اسے بھی جانتا ہے جسے تم چھپاتے ہو
۟
اور میں نہیں جانتا شاید کہ (اس تاخیر میں) تمہارے لیے کوئی آزمائش ہو اور کچھ مدت تک تمہیں فائدہ (اٹھانے کی مہلت) دینا مقصود ہو
۟۠
رسول ﷺ نے کہا : پروردگار ! اب حق کے ساتھ فیصلہ فرما دے اور ہمارا رب رحمن ہے جس سے مدد طلب کی جاتی ہے ان باتوں کے خلاف جو تم بنا رہے ہو
Notes placeholders