095surah
แปลโดย
بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد) (เปลี่ยน)

۟ۙ

گواہ ہے انجیر اور گواہ ہے زیتون۔
۟ۙ
اور گواہ ہے طور سینا۔
۟ۙ
اور گواہ ہے یہ امن والا شہر۔
۟ؗ
ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا۔
۟ۙ
پھر ہم نے لوٹا دیا اس کو پست ترین حالت کی طرف۔
۟ؕ
سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے تو ان کے لیے ایسا اجر ہوگا جس کا سلسلہ کبھی منقطع نہیں ہوگا۔
۟ؕ
تو اس کے بعد کیا چیز تجھے آمادہ کرتی ہے جزا و سزا کے انکار پر ؟
۟۠
کیا اللہ تمام حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے ؟
Notes placeholders