۟

یقیناً یہ تمہاری امت ایک ہی امت ہے اور میں ہی تم سب کا رب ہوں لہٰذا تم لوگ میری ہی بندگی کرو
۟۠
اور انہوں نے اپنے معاملے کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کرلیا یہ سب کے سب ہماری ہی طرف لوٹ کر آنے والے ہیں
۟
تو جو کوئی بھی نیک عمل کرے گا اور وہ مؤمن بھی ہوگا تو اس کی سعی و کوشش کی ناقدری نہیں کی جائے گی اور ہم اس کے لیے (اس کے اعمال کو) لکھ رہے ہیں
۟
اور حرام ہے ہر اس بستی پر جس کو ہم نے ہلاک کیا کہ (وہ لوٹ آئیں) اب وہ لوٹنے والے نہیں ہیں
۟
یہاں تک کہ جب کھول دیے جائیں گے یاجوج اور ماجوج اور وہ ہر اونچائی کے اوپر سے پھسلتے ہوئے چلے آئیں گے
۟
اور قریب آ لگے گا وہ سچا وعدہ تو اس وقت کافروں کی نگاہیں پتھرا جائیں گی (وہ کہیں گے) ہائے ہماری شامت ! ہم تو اس کی طرف سے غفلت میں ہی رہے بلکہ ہم خود اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے تھے
۟
یقیناً تم لوگ اور جنہیں تم اللہ کے سوا پوجتے ہو سب جہنم کا ایندھن بنو گے۔ تمہیں اس میں پہنچ کر رہنا ہے
۟
اگر یہ واقعی معبود ہوتے تو اس (جہنم) میں داخل نہ ہوتے۔ اور وہ سب کے سب اس میں ہمیشہ ہمیش رہیں گے
Notes placeholders