۟ۚۖ

اور ہماری یہ بات پہلے سے طے شدہ ہے اپنے ان بندوں کے لیے جن کو ہم (رسول بنا کر) بھیجتے رہے ہیں۔
۪۟
کہ ان کی لازماً مدد کی جائے گی۔
۟
اور یقینا ہمارا لشکر ہی غالب رہے گا
۟ۙ
تو (اے نبی ﷺ !) آپ ان سے ذرا رخ پھیر لیجیے ایک وقت تک کے لیے۔
۟
اور آپ ﷺ انہیں دیکھتے رہیے پس عنقریب وہ بھی دیکھ لیں گے۔
۟
تو کیا یہ لوگ ہمارے عذاب کے بارے میں جلدی مچا رہے ہیں ؟
۟
تو جب وہ نازل ہوگا ان کے میدان میں تو وہ بہت بری صبح ہوگی ان لوگوں کی جنہیں خبردار کردیا گیا تھا۔
۟ۙ
اور آپ ﷺ رخ پھیر لیجیے ان کی طرف سے ایک وقت تک کے لیے۔
۟
اور آپ دیکھتے رہیے عنقریب وہ بھی دیکھ لیں گے
Notes placeholders