۟ۚ

تو اس روز پوچھنے کی ضرورت نہیں ہوگی نہ کسی جن سے اور نہ انسان سے اس کے گناہوں کے بارے میں۔
۟
تو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں اور قدرتوں کا انکار کرو گے ؟
۟ۚ
پہچان لیے جائیں گے مجرم اپنے چہروں سے پھر ان کو پکڑ اجائے گا پیشانی (کے بالوں) سے اور پائوں سے۔
۟
تو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں اور قدرتوں کا انکار کرو گے ؟
۟ۘ
اس وقت ان سے کہا جائے گا کہ) یہ ہے وہ جہنم جسے مجرمین جھٹلایا کرتے تھے۔
۟ۚ
اب وہ چکر لگاتے رہیں گے اس (آگ) کے اور کھولتے ہوئے پانی کے درمیان۔
۟۠
تو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں اور قدرتوں کا انکار کرو گے ؟
Notes placeholders