۟ؕ

اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ سقر کیا ہے ؟
۟ۚ
وہ نہ تو باقی رہنے دے گی اور نہ چھوڑے گی !
۟ۚۖ
انسان کی کھال کو جھلسا ڈالنے والی۔
۟ؕ
اس پر انیس (19) داروغے مقرر ہیں۔
۟۠
اور ہم نے نہیں مقرر کیے جہنم کے داروغے مگر فرشتے اور ہم نے نہیں ٹھہرائی ان کی یہ تعداد مگر کافروں کی آزمائش کے لیے تاکہ جنہیں کتاب دی گئی تھی انہیں یقین آجائے اور جو اہل ایمان ہیں وہ ایمان میں بڑھیں اور نہ شک میں پڑیں اہل کتاب اور اہل ایمان اور تاکہ کہیں وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ ہے اور کفار بھی کہ بھلا اس سے اللہ کی کیا مراد ہے ؟ اسی طرح اللہ گمراہ کردیتا ہے جس کو چاہتا ہے اور ہدایت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے۔ اور کوئی نہیں جانتا آپ کے رب کے لشکروں کو سوائے اس کے۔ اور یہ آیات صرف انسانوں کی یاد دہانی کے لیے ہیں۔
۟ۙ
کیوں نہیں قسم ہے چاند کی۔
۟ۙ
اور قسم ہے رات کی جب کہ وہ پیٹھ موڑے۔
۟ۙ
اور قسم ہے صبح کی جبکہ وہ روشن ہوجائے۔
۟ۙ
یقینا یہ بہت بڑی باتوں میں سے ایک بات ہے۔
۟ۙ
خبردار کرنے کے لیے انسانوں کو۔
۟ؕ
جو بھی تم میں سے چاہے کہ وہ آگے بڑھے یا پیچھے رہ جائے۔
۟ۙ
ہر جان رہن ہے اس کے عوض جو کچھ کہ اس نے کمایا ہے۔
۟ؕۛ
سوائے ان لوگوں کے جو داہنے والے ہوں گے۔
۟ۙ
وہ جنتوں میں ہوں گے پوچھتے ہوں گے۔
۟ۙ
گنہگاروں کے بارے میں۔
۟
تم لوگوں کو کس چیز نے جہنم میں ڈالا ؟
۟ۙ
وہ کہیں گے کہ ہم نماز پڑھنے والوں میں سے نہیں تھے۔
۟ۙ
اور نہ ہم مسکین کو کھانا کھلاتے تھے۔
Notes placeholders