038surah
Vertaling door
بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد) (Wijziging)
Surah Info

۟ؕ

ص قسم ہے اس قرآن کی جو ذکر والا ہے۔
۟
لیکن جن لوگوں نے کفر کی روش اختیار کی ہے وہ غرور اور ضد میں مبتلا ہیں
۟
کتنی ہی قوموں کو ہم نے ان سے پہلے ہلاک کیا ہے تو (عذابِ الٰہی کے وقت) وہ لگے چیخنے ِچلانے حالانکہ تب خلاصی کا وقت نہیں رہا تھا
۟ۖۚ
اور انہیں بڑا تعجب ہوا ہے کہ ان کے پاس آیا ہے ایک خبردار کرنے والا ان ہی میں سے اور کافر کہتے ہیں کہ یہ ساحر ہے کذاب ّہے۔
۟
کیا اس نے تمام معبودوں کو بس ایک معبود بنا دیا ؟ یہ تو بڑی عجیب بات ہے !
۟ۖۚ
اور چل پڑے ان کے سردار (یہ کہتے ہوئے) کہ چلو جائو اور جمے رہو اپنے معبودوں پر یقینا اس بات میں تو کوئی غرض پوشیدہ ہے۔
۟ۖۚ
ہم نے ایسی کوئی بات پچھلے دین میں تو نہیں سنی ہے۔ یہ تو نہیں ہے مگر ایک گھڑی ہوئی چیز۔
۟ؕ
کیا اسی پر نازل ہوا ہے یہ ذکر ہمارے درمیان ؟ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ میرے ذکر کے معاملے میں شک میں پڑگئے ہیں بلکہ ابھی تک انہوں نے میرے عذاب کا مزہ نہیں چکھا۔
۟ۚ
کیا ان کے اختیار میں ہیں آپ کے رب کی رحمت کے خزانے ؟ جو بہت زبردست بہت عطا کرنے والا ہے۔
۟
کیا ان کے پاس ہے بادشاہی آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان دونوں کے مابین ہے اس سب کی ؟ تو چاہیے کہ یہ چڑھ جائیں رسیاں تان کر (آسمان پر)۔
۟
یہ بھی ایک لشکر ہے (پہلے ہلاک کیے گئے) لشکروں میں سے جواَب یہاں ہلاک ہوگا۔
۟ۙ
ان سے پہلے جھٹلایا تھا قوم نوح ؑ قوم عاد اور میخوں والے فرعون نے۔
۟
اور قوم ثمود قوم لوط ؑ اور َبن والوں (قومِ شعیب ؑ نے یہ ہیں وہ (ہلاک ہونے والے) لشکر !
۟۠
ان سب نے ہی رسولوں ؑ کی تکذیب کی تو وہ میری سزا کے مستحق ہوگئے۔
۟
اور یہ لوگ بھی اب منتظر نہیں ہیں مگر صرف ایک چنگھاڑ کے جس میں کوئی وقفہ نہیں ہوگا۔
۟
اور وہ کہتے ہیں : اے ہمارے رب ! ہمارا حصہ ُ تو ہمیں جلدی دے دے یومِ حساب سے پہلے۔
۟
(اے محمد ﷺ !) آپ صبرکیجیے اس پر جو کچھ یہ لوگ کہہ رہے ہیں اور آپ ﷺ تذکرہ کیجیے ہمارے بندے دائود کا جو بہت قوت والا تھا بیشک وہ (اللہ کی طرف) بہت رجوع کرنے والا تھا
Notes placeholders