096surah
Terjemahan oleh
بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد) (Ubah)
Info Surah

۟ۚ

پڑھیے اپنے اس رب کے نام سے جس نے پیدا کیا۔
۟ۚ
انسان کو پیدا کیا ہے اس جونک کی طرح کی چیز سے جو رحم مادر میں چمٹ گئی تھی۔
۟ۙ
پڑھیے اور آپ کا ربّ بہت کریم ہے۔
۟ۙ
جس نے تعلیم دی ہے قلم کے ساتھ۔
۟ؕ
اور انسان کو وہ کچھ سکھایا ہے جو وہ نہیں جانتا تھا۔
۟ۙ
کوئی نہیں ! انسان سرکشی پر آمادہ ہو ہی جاتا ہے۔
۟ؕ
اس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو مستغنی دیکھتا ہے۔
۟ؕ
یقینا تجھے اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
۟ۙ
کیا تم نے دیکھا اس شخص کو جو روکتا ہے۔
۟ؕ
(ہمارے) ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھتا ہے۔
۟ۙ
کیا تم نے غور کیا اگر وہ شخص ہدایت پر ہوتا ؟
۟ؕ
یا وہ تقویٰ کی تعلیم دیتا !
۟ؕ
کیا تم نے سوچا کہ اس نے جو جھٹلایا ہے اور منہ موڑ لیا ہے۔
۟ؕ
کیا یہ جانتا نہیں کہ اللہ دیکھ رہا ہے !
۟ۙ
ہرگز نہیں ! اگر یہ باز نہ آیا تو ہم گھسیٹیں گے اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر۔
۟ۚ
وہ پیشانی کہ جو خطاکار ہے جھوٹی ہے۔
۟ۙ
تو وہ بلا لے اپنی مجلس کے لوگوں کو۔
۟ۙ
ہم بھی بلا لیں گے جہنم کے فرشتوں کو۔
۟
کوئی بات نہیں ! (اے نبی ﷺ آپ اس کی بات نہ مانیے آپ سجدہ کیجیے اور (اللہ سے اور) قریب ہوجایئے !
Notes placeholders