021surah
Terjemahan oleh
بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد) (Ubah)
Info Surah

۟ۚ

لوگوں کے لیے ان کے حساب کا وقت قریب آچکا ہے لیکن وہ غفلت میں پڑے اعراض کیے جا رہے ہیں
۟ۙ
نہیں آتی ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے کوئی نئی نصیحت مگر یہ اس کو سنتے ہیں کھیلتے ہوئے
۟
ان کے دل کھیل کے خوگر ہوچکے ہیں اور یہ ظالم خفیہ طور پر سرگوشیاں کرتے ہیں کہ نہیں ہیں یہ (محمد ﷺ مگر تمہاری ہی طرح کے ایک انسان تو کیا تم جانتے بوجھتے جادو میں پڑنے جا رہے ہو
۟
رسول نے کہا کہ میرا رب جانتا ہے ہر اس بات کو جو آسمان اور زمین میں ہے اور وہ سب کچھ سننے والا سب کچھ جاننے والا ہے
۟
بلکہ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ (کلام) پریشان خیالات ہیں بلکہ اس نے خود گھڑ لیا ہے بلکہ یہ تو شاعر ہے تو اسے چاہیے کہ وہ لائے ہمارے پاس کوئی معجزہ جیسے (معجزات کے ساتھ) پہلے رسولوں کو بھیجا گیا تھا
۟
نہیں ایمان لائی کوئی بستی ان سے پہلے جس کو ہم نے ہلاک کیا تو کیا یہ لوگ (کوئی معجزہ دیکھ کر) ایمان لے آئیں گے
۟
اور (اے نبی ﷺ !) ہم نے نہیں بھیجا آپ سے پہلے مگر مردوں ہی کو (بطور رسول) ان کی طرف ہم وحی کرتے تھے تو (اے قریش مکہ !) تم اہل ذکر سے پوچھ لو اگر تمہیں معلوم نہیں
۟
ہم نے ان (رسولوں) کے لیے ایسا جسم نہیں بنایا تھا کہ وہ کھانا نہ کھاتے ہوں اور نہ ہی وہ ہمیشہ (زندہ) رہنے والے ہوتے تھے
۟
پھر ہم نے ان کے ساتھ کیا گیا وعدہ سچ کر دکھایا پھر انہیں اور (ان کے ساتھ) جسے چاہا اسے نجات دی اور حد سے بڑھنے والوں کو ہم نے ہلاک کردیا
۟۠
اے لوگو !) اب ہم نے تمہاری طرف یہ کتاب نازل کردی ہے اس میں تمہارا ذکر ہے۔ تو کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے
۟
اور کتنی ہی بستیوں کو ہم نے پیس ڈالا جو ظالم تھیں اور پھر ان کے بعد ہم نے اٹھا کھڑا کیا دوسری قوموں کو
Notes placeholders