۟ؗ

تو کیا ان لوگوں نے اس کلام پر غور نہیں کیا ؟ یا ان کے پاس کوئی ایسی چیز آگئی ہے جو ان کے اگلے آباء و اَجداد کے پاس نہیں آئی تھی
۟ؗ
کیا انہوں نے اپنے رسول ؑ کو پہچانا نہیں تو اس لیے وہ اس ؑ سے مغائرت محسوس کرتے ہیں
۟
یاوہ کہتے ہیں کہ ان پر کچھ جنون کا اثر ہے بلکہ وہ تو ان کے پاس حق لے کر آئے ہیں لیکن ان کی اکثریت حق کو ناپسند کرنے والی ہے
۟ؕ
اور اگر حق ان کی خواہشات کی پیروی کرتا تو آسمان و زمین اور جو کوئی ان کے اندر ہیں سب بگڑ جاتے بلکہ ہم تو ان کے پاس ان کی نصیحت لائے ہیں تو وہ اپنی ہی نصیحت سے اعراض کر رہے ہیں
۟
کیا آپ ﷺ ان سے کوئی خراج (اجر) مانگ رہے ہیں ؟ تو آپ ﷺ کے رب کا اجر بہت بہتر ہے اور وہ بہترین رزق دینے والا ہے
۟
اور یقیناً آپ ﷺ انہیں سیدھے راستے کی طرف بلا رہے ہیں
۟
اور یقیناً جو لوگ آخرت پر یقین نہیں رکھتے وہ اس راستے سے انحراف کرتے ہیں
۟
اور اگر ہم ان پر رحم فرمائیں اور ان کو جو تکلیف ہے وہ رفع کردیں تو ضرور وہ بڑھتے چلے جائیں گے اپنی سرکشی میں اندھے ہو کر
۟
اور ہم نے انہیں عذاب میں پکڑا تھا تو (اس کے باوجود) نہ انہوں نے اپنے رب کے سامنے عاجزی اختیار کی اور نہ ہی وہ گڑ گڑائے
۟۠
یہاں تک کہ جب ہم ان پر کھول دیں گے بہت سخت عذاب کا دروازہ تو جبھی وہ اس میں بالکل مایوس ہو کر رہ جائیں گے
Notes placeholders