035surah
Traduction par
بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد) (Changement)

۟

کل حمد اور کل شکر اللہ کے لیے ہے جو پید ا کرنے والا ہے آسمانوں اور زمین کا فرشتوں کو پیغام رساں بنانے والا جو دو دو تین تین اور چار چار پروں والے ہیں } اللہ اضافہ کرتا رہتا ہے تخلیق میں جو چاہتا ہے۔ یقینا اللہ ہرچیز پر قادر ہے۔
۟
جو رحمت (کا دروازہ) بھی اللہ لوگوں کے لیے کھول دے تو اسے بند کرنے والا کوئی نہیں اور جسے وہ روک لے تو پھر اسے کوئی جاری کرنے والا نہیں ہے اس کے بعد } اور یقینا وہ زبردست ہے کمال حکمت والا ہے۔
۟
اے لوگو ! اللہ کی اس نعمت کو یاد کرو جو تم پر ہوئی ہے کیا اللہ کے سوا کوئی اور خالق ہے جو تمہیں رزق بہم پہنچاتا ہو آسمان سے اور زمین سے ؟ } نہیں ہے کوئی معبود سوائے اس کے تو تم کہاں سے الٹے پھرائے جا رہے ہو
۟
اور (اے نبی ﷺ !) اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلا رہے ہیں تو آپ سے پہلے بھی بہت سے رسولوں ؑ کو جھٹلایا گیا ہے } اور (بالآخر) تمام معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹا دیے جائیں گے۔
Notes placeholders