078surah
Traduction par
بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد) (Changement)

۟ۚ

کس چیز کے بارے میں یہ لوگ آپس میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں ؟
۟ۙ
اس بڑی خبر کے بارے میں۔
۟ؕ
جس کے بارے میں یہ اختلافِ رائے میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
۟ۙ
نہیں ! عنقریب یہ جان لیں گے۔
۟
ہاں کوئی بات نہیں ! عنقریب یہ جان لیں گے۔
۟ۙ
کیا ہم نے نہیں بنا دیا زمین کو بچھونا ؟
۟
اور پہاڑوں کو میخیں ؟
۟ۙ
اور تمہیں ہم نے جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا۔
۟ۙ
اور تمہاری نیند کو بنا دیا ہم نے تھکان دور کرنے والی۔
۟ۙ
اور رات کو ہم نے بنا دیا ڈھانپ لینے والی۔
۪۟
اور دن کو ہم نے بنا دیا معاش (کی جدوجہد) کے لیے۔
۟ۙ
اور تمہارے اوپر بنا دیے ہم نے سات مضبوط آسمان۔
۟
اور ہم نے (سورج کو) بنا دیا ایک روشن چراغ۔
۟ۙ
اور ہم نے اتار دیا نچڑنے والی بدلیوں سے چھاجوں پانی۔
۟ۙ
تاکہ اس کے ذریعے سے ہم نکالیں اناج اور دوسرے نباتات۔
۟ؕ
اور بڑے گھنے باغات بھی۔
۟ۙ
یقینا فیصلے کا دن ایک معین وقت ہے۔
۟ۙ
جس دن پھونکا جائے گا صور میں تو تم سب چلے آئو گے فوج در فوج۔
۟ۙ
اور آسمان کھول دیا جائے گا تو اس میں دروازے ہی دروازے بن جائیں گے۔
۟ؕ
اور پہاڑ چلا دیے جائیں گے تو وہ ہوجائیں گے چمکتی ہوئی ریت۔
۟
یقینا جہنم گھات میں ہے۔
۟ۙ
وہ ٹھکانہ ہے سرکش لوگوں کا۔
۟ۚ
وہ رہیں گے اس میں قرن ہا قرن۔
۟ۙ
وہ نہیں چکھیں گے اس میں کوئی ٹھنڈی شے اور نہ کوئی مشروب۔
۟ۙ
سوائے کھولتے ہوئے پانی اور بہتی ہوئی پیپ کے۔
۟ؕ
بدلہ (ان کے اعمال کا) پورا پورا۔
۟ۙ
یہ لوگ کسی حساب کتاب کی کوئی توقع نہیں رکھتے تھے۔
۟ؕ
اور انہوں نے جھٹلا دیا تھا ہماری آیات کو دھڑلے ّکے ساتھ۔
۟ۙ
اور ہم نے تو ہرچیز کو گن گن کر لکھ رکھا ہے۔
۟۠
تو اب چکھو ! ہم ہرگز اضافہ نہیں کریں گے تمہارے لیے مگر عذاب ہی میں۔
۟ۙ
یقینا اہل ِتقویٰ کے لیے کامیابی ہوگی۔
۟ۙ
(ان کے لیے) باغ اور انگور ہوں گے۔
۟ۙ
اور نوجوان ہم عمر بیویاں۔
۟ؕ
اور جام چھلکتے ہوئے۔
Notes placeholders