آیت 21{ یَّشْہَدُہُ الْمُقَرَّبُوْنَ۔ } ”وہاں موجود ہوں گے ملائکہ مقربین۔“ ان لوگوں کی ارواح کو ملائکہ مقربین کی صحبت میسر ہوگی۔ اس بلند مقام پر انہیں قیام قیامت تک رکھا جائے گا۔