Po lexoni një tefsir për grupin e vargjeve 41:29 deri në 41:32
وَقَالَ
الَّذِیْنَ
كَفَرُوْا
رَبَّنَاۤ
اَرِنَا
الَّذَیْنِ
اَضَلّٰنَا
مِنَ
الْجِنِّ
وَالْاِنْسِ
نَجْعَلْهُمَا
تَحْتَ
اَقْدَامِنَا
لِیَكُوْنَا
مِنَ
الْاَسْفَلِیْنَ
۟
اِنَّ
الَّذِیْنَ
قَالُوْا
رَبُّنَا
اللّٰهُ
ثُمَّ
اسْتَقَامُوْا
تَتَنَزَّلُ
عَلَیْهِمُ
الْمَلٰٓىِٕكَةُ
اَلَّا
تَخَافُوْا
وَلَا
تَحْزَنُوْا
وَاَبْشِرُوْا
بِالْجَنَّةِ
الَّتِیْ
كُنْتُمْ
تُوْعَدُوْنَ
۟
نَحْنُ
اَوْلِیٰٓؤُكُمْ
فِی
الْحَیٰوةِ
الدُّنْیَا
وَفِی
الْاٰخِرَةِ ۚ
وَلَكُمْ
فِیْهَا
مَا
تَشْتَهِیْۤ
اَنْفُسُكُمْ
وَلَكُمْ
فِیْهَا
مَا
تَدَّعُوْنَ
۟ؕ
نُزُلًا
مِّنْ
غَفُوْرٍ
رَّحِیْمٍ
۟۠
3

انسانوں میں دو قسم کے انسان ہیں۔ ایک وہ جو شیطانوں اور جھوٹے لیڈروں کو اپنا رہنما بناتے ہیں۔ یہ لوگ دنیا میں خوب ایک دوسرے سے دوستی رکھتے ہیں۔ مگر آخرت میں صورت حال بالکل برعکس ہوگی۔ وہاں پیروی کرنے والے لوگ جب دیکھیں گے کہ ان کے جھوٹے رہنماؤں نے ان کو صرف جہنم میں پہنچایا ہے تو وہ ان سے سخت متنفر ہوجائیں گے۔ اور چاہیں گے کہ انھیں حقیر وذلیل کرکے اپنے دل کی تسکین حاصل کریں۔

دوسرے انسان وہ ہیں جو خدا کے فرشتوں کو اپنا ساتھی بنائیں۔ ایسے لوگ دنیا سے لے کر آخرت تک فرشتوں کو اپنا ہم نشین پاتے ہیں۔ فرشتے ان کے دل پر ربانی احساسات اتارتے ہیں۔ وہ مشکل حالات میں ان کو قلبی سکون عطا کرتے ہیں۔ وہ لطیف تجربات کے ذریعہ انھیں خدا کی بشارتیں سناتے ہیں۔ پھر یہی فرشتے آخرت میں ان کا استقبال کرکے ان کو جنت کے باغات میں داخل کریں گے۔