Você está lendo um tafsir para o grupo de versos 40:36 a 40:37
وَقَالَ
فِرْعَوْنُ
یٰهَامٰنُ
ابْنِ
لِیْ
صَرْحًا
لَّعَلِّیْۤ
اَبْلُغُ
الْاَسْبَابَ
۟ۙ
اَسْبَابَ
السَّمٰوٰتِ
فَاَطَّلِعَ
اِلٰۤی
اِلٰهِ
مُوْسٰی
وَاِنِّیْ
لَاَظُنُّهٗ
كَاذِبًا ؕ
وَكَذٰلِكَ
زُیِّنَ
لِفِرْعَوْنَ
سُوْٓءُ
عَمَلِهٖ
وَصُدَّ
عَنِ
السَّبِیْلِ ؕ
وَمَا
كَیْدُ
فِرْعَوْنَ
اِلَّا
فِیْ
تَبَابٍ
۟۠
3

فرعون نے اپنے وزیر ہامان سے جو بات کہی وہ کوئی سنجیدہ بات نہیں تھی بلکہ محض ایک وقتی تدبیر (کید) کے طور پر تھی۔ اس نے دیکھا کہ رجل مومن کی معقول اور مدلّل تقریر سے دربار کے لوگ متاثر ہورہے ہیں، اس ليے اس نے چاہا کہ ایک شوشہ کی بات نکالے تاکہ حضرت موسیٰ کی دعوت سنجیدہ بحث کا موضوع نہ بنے بلکہ مذاق کا موضوع بن کر رہ جائے۔

’’بدعملی کا خوشنما بننا‘‘ یہ ہے کہ آدمی کچھ خوش نما الفاظ بول کر حق کو رد کردے۔ یہی آدمی کی گمراہی کی اصل جڑ ہے۔ یعنی حقیقی دلائل کے مقابلہ میں شوشہ کی بات کو اہمیت دینا، کھلی بے راہ روی کو جھوٹی توجیہات میں چھپانے کی کوشش کرنا وغیرہ۔ ایسے لوگ بھول جاتے ہیں کہ جو حق محکم دلیل کے اوپر کھڑا ہوا ہو اس کو بےبنیاد شوشے نکال کر مغلوب نہیں کیا جاسکتا۔