41:19 41:20 আয়াতের গ্রুপের জন্য একটি তাফসির পড়ছেন
وَیَوْمَ
یُحْشَرُ
اَعْدَآءُ
اللّٰهِ
اِلَی
النَّارِ
فَهُمْ
یُوْزَعُوْنَ
۟
حَتّٰۤی
اِذَا
مَا
جَآءُوْهَا
شَهِدَ
عَلَیْهِمْ
سَمْعُهُمْ
وَاَبْصَارُهُمْ
وَجُلُوْدُهُمْ
بِمَا
كَانُوْا
یَعْمَلُوْنَ
۟

اب جبکہ فطرت کائنات کے اندر اللہ کی قوتوں کا مطالعہ کرلیا گیا۔ انسانی تاریخ میں اللہ کے فیصلوں کو ہم نے دیکھ لیا کہ کتنی کتنی طاقتور تہذیبوں کو نیست و نابود کیا گیا۔ اب اللہ ان کو بتاتا ہے کہ خود نفس انسانی پر اللہ کی بادشاہت کس طرح قائم ہے کہ خود اپنی ذات کی کسی چیز کے بھی وہ مالک نہیں ہیں۔ اور اللہ کے اقتدار سے وہ اپنی ذات کی کوئی چیز بھی بچا کر نہیں رکھ سکتے۔ یہاں تک کہ ان کے کان ، ان کی آنکھیں ، ان کا گوشت و پوست بھی اللہ کے مطیع فرمان ہیں اور جب قیامت کا دن آئے گا تو یہ سب خود انسان پر گواہ ہوں گے۔ اس وقت انسان کی حیرانگی کا عالم کیا ہوگا ! ملاحظہ کیجئے :