وَاِذَا
الْاَرْضُ
مُدَّتْ
۟ؕ
3

واذا الارض مدت (3:84) ” اور جب زمین پھیلا دی جائے گی “۔ یہ بھی ایک جدید منظر اور مفہوم ہے۔ زمین کے پھیلنے اور اس کی لمبائی کا مفہوم کیا ہے ؟ یعنی وہ قوانین قدرت معطل ہوجائیں گے جو اس زمین کو کنٹرول کرتے ہیں اور جو اسے اس کی موجودہ شکل میں قائم رکھتے ہیں۔ یعنی موجودہ گول یا بیضوی شکل میں قائم رکھتے ہیں۔ انداز کلام سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ زمین کے اندر یہ تبدیلی باہر کے عوامل سے پیدا ہوگی کیونکہ اس کے لئے صیغہ مجہول استعمال ہوا ہے یعنی لفظ مدت۔