خِتٰمُهٗ
مِسْكٌ ؕ
وَفِیْ
ذٰلِكَ
فَلْیَتَنَافَسِ
الْمُتَنَافِسُوْنَ
۟ؕ
3

آیت 26{ خِتٰمُہٗ مِسْکٌ} ”اس کی مہر ہوگی مشک کی۔“ { وَفِیْ ذٰلِکَ فَلْیَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَ۔ } ”اس چیز کے لیے سبقت لے جانے کی کوشش کریں سبقت لے جانے والے۔“ اہل ایمان کو چاہیے کہ وہ دنیا کی حقیر چیزوں کے پیچھے دوڑنے کے بجائے ان دوامی نعمتوں کو حاصل کرنے کے لیے محنت اور مسابقت کریں۔