یُسْقَوْنَ
مِنْ
رَّحِیْقٍ
مَّخْتُوْمٍ
۟ۙ
3

آیت 25{ یُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ مَّخْتُوْمٍ۔ } ”انہیں پلائی جائے گی خالص شراب جس پر مہر لگی ہوگی۔“ ہندوستان کے معروف اہل حدیث عالم دین مولانا صفی الرحمن مبارکپوری نے احادیث کے حوالے سے سیرت پر ایک بہت عمدہ کتاب لکھی ہے۔ اس کتاب کا نام انہوں نے اس آیت سے اخذ کیا ہے۔ انہیں اس کتاب پر شاہ فیصل ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ الرحیق المختوم کے نام سے یہ کتاب اردو میں ہے اور اس کا انگریزی ترجمہ بھی چھپ چکا ہے۔