You are reading a tafsir for the group of verses 83:1 to 83:5
وَیْلٌ
لِّلْمُطَفِّفِیْنَ
۟ۙ
الَّذِیْنَ
اِذَا
اكْتَالُوْا
عَلَی
النَّاسِ
یَسْتَوْفُوْنَ
۟ؗۖ
وَاِذَا
كَالُوْهُمْ
اَوْ
وَّزَنُوْهُمْ
یُخْسِرُوْنَ
۟ؕ
اَلَا
یَظُنُّ
اُولٰٓىِٕكَ
اَنَّهُمْ
مَّبْعُوْثُوْنَ
۟ۙ
لِیَوْمٍ
عَظِیْمٍ
۟ۙ
3

آیت 1{ وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَ۔ } ”ہلاکت ہے کمی کرنے والوں کے لیے۔“ وَیْل کے معنی تباہی ‘ بربادی اور ہلاکت کے بھی ہیں اور یہ جہنم کی ایک وادی کا نام بھی ہے۔ ’ طف ‘ لغوی اعتبار سے حقیر سی چیز کو کہا جاتا ہے۔ اسی معنی میں یہ لفظ کم تولنے یا کم ماپنے کے مفہوم میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ مُطَفِّف وہ ہے جو حق دار کو اس کا پورا حق نہیں دیتا بلکہ اس میں کمی کردیتا ہے۔ ظاہر ہے جو شخص ماپ تول میں کمی کرتا ہے وہ اپنے اس عمل کے ذریعے متعلقہ چیز کی بہت تھوڑی سی مقدار ہی ناحق بچا پاتا ہے۔ اس کے باوجود اسے یہ احساس نہیں ہوتا کہ وہ اتنی حقیر سی چیز کے لیے اپنا ایمان فروخت کر رہا ہے۔ بہرحال اس آیت میں کم تولنے یا کم ماپنے والوں کو آخرت میں بربادی اور جہنم کی نوید سنائی گئی ہے۔