You are reading a tafsir for the group of verses 56:41 to 56:50
وَاَصْحٰبُ
الشِّمَالِ ۙ۬
مَاۤ
اَصْحٰبُ
الشِّمَالِ
۟ؕ
فِیْ
سَمُوْمٍ
وَّحَمِیْمٍ
۟ۙ
وَّظِلٍّ
مِّنْ
یَّحْمُوْمٍ
۟ۙ
لَّا
بَارِدٍ
وَّلَا
كَرِیْمٍ
۟
اِنَّهُمْ
كَانُوْا
قَبْلَ
ذٰلِكَ
مُتْرَفِیْنَ
۟ۚۖ
وَكَانُوْا
یُصِرُّوْنَ
عَلَی
الْحِنْثِ
الْعَظِیْمِ
۟ۚ
وَكَانُوْا
یَقُوْلُوْنَ ۙ۬
اَىِٕذَا
مِتْنَا
وَكُنَّا
تُرَابًا
وَّعِظَامًا
ءَاِنَّا
لَمَبْعُوْثُوْنَ
۟ۙ
اَوَاٰبَآؤُنَا
الْاَوَّلُوْنَ
۟
قُلْ
اِنَّ
الْاَوَّلِیْنَ
وَالْاٰخِرِیْنَ
۟ۙ
لَمَجْمُوْعُوْنَ ۙ۬
اِلٰی
مِیْقَاتِ
یَوْمٍ
مَّعْلُوْمٍ
۟
3

اصحاب الشمال (بائیں طرف والے) سے مراد وہ لوگ ہیں جن کے لیے عذاب کا فیصلہ کیا جائے گا۔ دنیا میں انہیں جو چیزیں ملی تھیں انہوں نے ان کو دھوکے میں ڈال دیا۔ وہ اللہ کے سوا دوسری چیزوں کو اپنا مرکز توجہ بنائے رہے۔ جو اس دنیا میں کسی انسان کا سب سے بڑا جرم ہے۔ وہ آخرت کو اس طرح بھولے رہے گویا کہ وہ آنے والی ہی نہیں۔ ایسے لوگ فیصلہ کے دن سخت عذاب کے مستحق قرار دیے جائیں گے۔