اَوَلَمْ
یَكْفِهِمْ
اَنَّاۤ
اَنْزَلْنَا
عَلَیْكَ
الْكِتٰبَ
یُتْلٰی
عَلَیْهِمْ ؕ
اِنَّ
فِیْ
ذٰلِكَ
لَرَحْمَةً
وَّذِكْرٰی
لِقَوْمٍ
یُّؤْمِنُوْنَ
۟۠
3

آیت 51 اَوَلَمْ یَکْفِہِمْ اَنَّآ اَنْزَلْنَا عَلَیْکَ الْکِتٰبَ یُتْلٰی عَلَیْہِمْ ط ”اگر یہ معجزہ کے منتظر ہیں تو انہیں قرآن جیسا عظیم الشان معجزہ کیوں نظر نہیں آتا ؟ کیا ہم نے انہیں بار بار چیلنج نہیں کیا کہ اس جیسا کلام تم لوگ بھی بنا کر دکھاؤ ؟ اور کیا یہ لوگ اس چیلنج کا جواب دینے سے عاجز نہیں ہیں ؟ اگر کوئی شخص واقعی حق اور ہدایت کا طالب ہو تو اس کے لیے یہی ایک معجزہ کافی ہے۔