ایک شخص اپنے کو مومن کہے ۔ مگر اس کا حال یہ ہو کہ جب مومن بننے میں فائدہ ہو تو وہ بڑھ چڑھ کر اپنے مومن ہونے کا اظہار کرے۔ مگر جب مومن بننے میں دنیوی نقصان نظر آئے تو وہ فوراً واپس جانے لگے۔ ایسا آدمی قرآن کی اصطلاح میں منافق ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو بظاہر مومن تھے مگر وہ اپنے ایمان کی قیمت دینے کےلیے تیار نہیں ہوئے۔ وہ عین اسی مقام پر ناکام ہوگئے جہاں انھیں سب سے زیادہ کامیابی کا ثبوت دینا چاہیے تھا۔