حضرت مریم کی صفت خاص یہ بتائی گئی ہے کہ انھوں نے اپنی شہوت کو قابو میں رکھا۔ اس کا انھیں یہ انعام ملا کہ وہ اس پیغمبر کی ماں بنائی گئیں جو براہ راست معجزۂ خداوندی کے تحت پیدا ہوا۔
یہی بات عام مردوں اور عورتوں کے لیے بھی صحیح ہے۔ ہر ایک کا امتحان موجودہ دنیا میں یہ ہے کہ وہ اپنی شہوتوں اور خواہشوں کو قابو میں رکھے۔ جو شخص جتنا زیادہ اس ضبط کا ثبوت دے گا اسی کے بقدر وہ خدا کی خصوصی عنایتوں میں حصہ دار بنے گا۔