حضرت ابراہیم عراق میں پیدا ہوئے۔ جب ان کی قوم اور وہاں کا بادشاہ نمرود آپ کا دشمن ہوگیا تو اتمام حجت کے بعد آپ نے اپنا وطن چھوڑ دیا۔ اور اللہ کے حکم سے شام وفلسطین کے سرسبز علاقہ کی طرف چلے گئے۔ آپ کے ملک والوں نے اگرچہ آپ کا ساتھ نہیں دیا تھا مگر خدا نے آپ کو بیٹے اور پوتے دئے جو آپ کے راستہ پر چلنے والے بنے۔ حتی کہ ان کی صالحیت خدا نے اس طرح قبول فرمائی کہ آپ کی نسل میں نبوت کا سلسلہ جاری کردیا۔