You are reading a tafsir for the group of verses 21:21 to 21:23
اَمِ
اتَّخَذُوْۤا
اٰلِهَةً
مِّنَ
الْاَرْضِ
هُمْ
یُنْشِرُوْنَ
۟
لَوْ
كَانَ
فِیْهِمَاۤ
اٰلِهَةٌ
اِلَّا
اللّٰهُ
لَفَسَدَتَا ۚ
فَسُبْحٰنَ
اللّٰهِ
رَبِّ
الْعَرْشِ
عَمَّا
یَصِفُوْنَ
۟
لَا
یُسْـَٔلُ
عَمَّا
یَفْعَلُ
وَهُمْ
یُسْـَٔلُوْنَ
۟
3

زمین بقیہ کائنات سے الگ نہیں ہے۔ وہ وسیع تر کائنات کے ساتھ مسلسل طورپر مربوط ہے۔ زمین پر زندگی اور سرسبزی اسی وقت ممکن ہوتی ہے جب کہ بقیہ کائنات اس کے ساتھ پوری طرح ہم آہنگی کرے۔ زمین و آسمان کا یہ متوافق عمل ثابت کرتاہے کہ زمین و آسمان کا انتظام ایک ہی ہستی کے ہاتھ میں ہے۔ اگر وہ دو کے ہاتھ میں ہوتا تو یقیناً دونوں کے درمیان بار بار ٹکراؤ ہوتا اور زمین پر موجودہ زندگی کا قیام ممکن نہ ہوتا۔

کائنات اپنی بے پناہ عظمت اور معنویت کے ساتھ اپنے جس خالق کا تعارف کراتی ہے وہ یقینی طورپر ایسا خدا ہے جو ہر قسم کی کمیوںسے یکسر پاک ہے۔ یہ موجودہ کائنات کا کمتر اندازہ ہے کہ اس کا خالق ایک ایسی ہستی کو مانا جائے جس کے ساتھ کمیاں اور کمزوریاں لگی ہوئی ہیں۔